یوکرین کی خاتونِ اول کون ہیں؟ دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں

کیف (پی این آئی) یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور روس کے حملوں کے دوران اُن کی پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا بھی جارہا ہے۔ایسے میں بہت سے لوگوں کی دلچسپی یوکرینی صدر کی نجی زندگی پر بھی ہے جو خود ایک کامیڈین تھے اور پھر وہ منصبِ صدارت تک پہنچے۔یوکرین کے صدر ولادومیر زولنسکی کی اہلیہ اور یوکرین کی خاتونِ اول اولینا زیلنسکا ایک سکرین رائٹر ہیں۔

یوکرین کے میگزین ’فوکس‘ نے دسمبر 2019 میں اولینا زیلنسکا کو 100 بااثر ترین یوکرینیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا، جس میں اُن کا 30 واں نمبر تھا۔ اولینا 6 فروری 1978 کو یوکرین کے شہر کریوی ریہہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کریوی ریہہ نیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سول انجینئرنگ میں فنِ تعمیر کی تعلیم حاصل کی۔انہوں نے اپنی فِیلڈ میں رہنے کے بجائے مصنفہ بننے کا فیصلہ کیا، ٹی وی پروڈکشن کمپنی کے لیے سکرپٹ لکھے اور مصنفہ بن گئیں۔20 مئی 2019 کو اولینا نے یوکرین کی خاتون اول بن گئیں، 8 نومبر کو وہ ووگ میگزین کے یوکرائنی ایڈیشن کے دسمبر کے شمارے کے سرورق پر نظر آئیں۔اولینا اور اُن کے شوہر زیلنسکی سکول کے ساتھی تھے لیکن ایک سکول میں ہونے کے باوجود وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ کریوی ریہہ نیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سول انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے بہت سے ہم جماعتوں کو جانتے تھے لیکن اولینا سے کبھی ان کی جان پہچان نہیں بن پائی تھی۔ 8 سال تک ایک ساتھ رومانوی ملاقاتوں کے بعد جوڑے نے بالآخر 6 ستمبر 2003 میں شادی کا فیصلہ کیا۔جوڑے کے ہاں 2013 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی، 21 جنوری 2013 کو اولینا نے اپنے بیٹے کیریلو کو جنم دیا بعد ازاں ان کے ہاں جولائی 2014 میں بیٹی اولیکسینڈرا کی پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close