روس نے یوکرین کے بڑے شہر خرسون پر قبضہ کر لیا، کتنے شہری مارے گئے؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے

ماسکو (پی این آئی) روس نے کئی روز کی شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے شہر خرسون پر قبضہ کر لیا ہے، اس بات کی تصدیق خرسون کے مقامی حکام کی جانب سے کی گئی ہے۔ یوکرین کا شہر خرسون بحیرۂ اسود کے کنارے پر واقع ہے جس کا شمار یوکرین کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے کئی روز بعد گزشتہ روز روس کی وزارتِ دفاع کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے جنوبی شہر خيرسون پر قبضہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے خیر سون کے گورنر کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ خیرسون کو مکمل طور پر روسی فوج نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے مشرقی شہر خار کیف کے علاقائی ڈپٹی گورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی فورسز نے ایک اور بڑے شہر خار کیف میں سٹی کونسل کی عمارت پر کروز میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یوکرین کے شہر خار کیف میں 2 روز کے دوران شدید شیلنگ ہوتی رہی ہے، جہاں روسی حملوں میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں