یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے روس کو پہلا بڑا جھٹکا دیدیا

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں ماسکو کی جاری فوجی کارروائیوں کے جواب میں تمام روسی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود بند کردے گا۔ بائیڈن نے یہ اعلان کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنی صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کیا۔بائیڈن نے کہا کہ “آج رات میں اعلان کررہا ہوں کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر تمام روسی پروازوں کے لیے امریکی فضائی حدود بند کریں گے۔

روس کو مزید الگ تھلگ کریں گے اور ان کی معیشت پر اضافی دبا بڑھائیں گے”۔ امریکی اقدام اتوار کو یورپی یونین اور کینیڈا کی جانب سے اٹھائے اسی طرح کے اقدام کے بعد کیا گیا ہے۔ روسی شہری ہوابازی ادارے نے جوابی کارروائی میں کہا تھا کہ روس ، یورپی یونین کے 27 ارکان سمیت 36 ممالک کی فضائی کمپنیوں پر ملک کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردے گا۔ روس کی مذمت اور یوکرین کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بائیڈن نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ امریکی افواج “یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ تنازع میں ملوث نہیں ہیں اور نہ ہی ہوں گی”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close