ماسکو (پی این آئی) یوکرین پر حملے کے تناظر میں انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو اعزازی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا۔آئی جے ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کے تناظر میں فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے ولادی میر پیوٹن کی اعزازی صدارت معطل کردی جائے۔
اس کے علاوہ انہیں فیڈریشن کے اعزازی سفیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پیوٹن خود بھی کراٹے میں بلیک بیلٹ ہیں جس کی وجہ سے انہیں آئی جے ایف کا اعزازی صدر مقرر کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں