روسی فوج نے کیف کے شہریوں کو شہر چھوڑنے کی اجازت دیدی، کونسا راستہ استعمال کرنا ہوگا؟

ماسکو (پی این آئی)روسی ملٹری نے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے شہریوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر وہ جانا چاہتے ہیں تو محفوظ راستہ استعمال کرتے ہوئے شہر چھوڑ سکتے ہیں ۔ایسوسی ایٹیڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ’’ کوناشینکوف‘‘نے کیف کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ واسیلکیو کو جانے والا ہائی وے استعمال کر سکتے ہیں جو کہ محفوظ ہے ۔

یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کے دارلحکومت کیف میں مختلف مقامات پر لڑائی چھڑ چکی ہے جبکہ یوکرینی حکام کا کہناہے کہ ان کی ملٹری روسی ملٹری کی چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں سے مختلف علاقوں میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔کوناشینکوف نے بیان میں کہاہے کہ یوکرینی قوم پرست شہریوں کو بطور ڈھال استعمال کرتے ہوئے فوجی سازو سامان تعینات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے ’’ زپوریز زیانیوکلیئر پاور پلانٹ‘‘ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جو کہ جنوب میں واقع ہے ،پلانٹ محفوظ ہے اور علاقے میں ریڈی ایشن بھی کنٹرول میں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close