یوکرینی حسینہ سابق مِس یوکرین نے بھی روسی فوج کیخلاف ہتھیار اُٹھا لئے، بڑی دھمکی دیدی

کیف(پی این آئی)سابق مس یوکرین انستاسیا لینا نے اپنے ملک پر روسی حملے کے بعد ہتھیار اٹھا لیے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے والے ہلاک کردیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا ادارےکے مطابق سابق مس یوکرین کا کہنا ہے کہ ’جو بھی بارڈر یوکرین پر قبضہ کرنے کی نیت سے پار کرے گا اسے ہلاک کردیا جائے گا۔

‘دوسری جانب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری کے ذریعے روسی فوجیوں کو پیغام دیا کہ ’قبضہ کرنے والے ہماری سرزمین پر مارے جائیں گے! ساری دنیا یہ دیکھ لے۔‘اس سے قبل وہ ایک جدید رائفل پکڑے ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کرچکی ہیں۔خیال رہے انستاسیا لینا نے 2015 میں ’مس گرینڈ انترنیشنل بیوٹی کانٹیسٹ‘ میں یوکرین کی نمائندگی کی تھی۔پیر کو روسی افواج نے یوکرین کے دو جنوب مشرقی شہروں اور ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریبی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ روئٹرز نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ دوسرے مقامات پر روس کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا انتہائی غیرمعمولی اور ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک یوکرین میں 102 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے ایک سو دو بچے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close