اوپر سے نیچے آتے ہوئے پیرا شوٹ میں دونوں ملک دیکھے پاک فوج بہت پیشہ وارانہ اور قابل تعریف ہے ، ابھی نندن

اسلام آباد (پی این آئی )بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے کہا ہے کہ معلوم نہیں امن لانے کیلئے کیا کرناچاہیے،لیکن امن ہونا چاہیے کسی عداوت کو جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں نظر آتی ، کشمیریوں کیساتھ کیا ہو رہا ہے ہمیں سوچنا چاہیے ، پاک فوج کو بہت پیشہ ورانہ اور نڈر پایا ۔ روزنامہ دنیا میں شائع رپورٹ کے مطابق ابھی نندن نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ اوپر سے نیچے آتے ہوئے پیرا شوٹ میں دونوں ملک دیکھے ، مجھے دونوں ملکوں میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا ،

جب گرا تو مجھے پتہ نہیں تھا پاکستان میںہوں یا اپنے دیس بھارت میں ، مجھےچوٹ لگی جو کافی گہری تھی اور میں ہل نہیں پا رہا تھا ۔ ابھی نندن کا کہنا تھا کہ جب مجھے لگا اپنے ملک میں نہیں ہوں تو بھاگنے کی کوشش کی ،میرے پیچھے لوگ آئے اور ان کا جوش کافی زیادہ تھا ، وہ چاہتے تھے مجھے پکڑ لیں ، اسی لمحے پاکستان آرمی کے 2جوان آئے ، انہوں نے مجھے پکڑا اور وہاں سے بچایا ، پھر وہ مجھے اپنی یونٹ تک لے کر گئے جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی ۔

بھارتی پائلٹ نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج بہت پیشہ وارانہ اور قابل تعریف ہے ،مجھے دشمنیاں پروان چڑھانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ، چاہتا ہوں ہمارے دیس میں امن رہے ، ہم امن میں رہ سکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close