کیف (پی این آئی ) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کو دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے سے روک دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ یوکرینی فوج کا کیف اور اردگرد کے شہروں پر کنٹرول ہے۔انہوں نے روسی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ولادیمیرپیوٹن پر حملہ روکنے کے لیے دبا ڈالیں۔
ان لوگوں کو روکیں جو آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں، ہمارے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں اور پوری دنیا کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادومیر زلینسکی نے کہا کہ روسی افواج سے لڑنے کے لیے مغربی پارٹنرز ہتھیار بھجوا رہے ہیں۔یوکرین کے صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس کو سوئفٹ کے مالیاتی نظام سے بھی علیحدہ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں