چیچنیا کا روس کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان

ماسکو (پی این آئی)روس کی نیم خودمختار مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کو سپریم لیڈر و روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے معافی مانگنے کا مشورہ دیدیا۔روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں جنگ تیز ہوگئی،ایسے میں روس کی نیم خودمختار ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں 12 ہزار کے قریب چیچن فورسز کے اہلکار اور رضاکار روسی حکومت کے اقدام کی حمایت میں جمع ہوئے اور روسی فوج سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے

چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے کہا کہ 12 ہزار چیچن اپنے ملک اور عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کے آپریشن میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں یوکرینی صدر کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ وہ سپریم لیڈر پیوٹن کو فون کرکے معافی مانگیں اور یوکرین کو محفوظ بنائیں۔ان کا کہنا تھاکہ یوکرینی صدر روس کی شرائط تسلیم کرلے، یہ ان کیلئے اچھا اقدام ہوگا۔رمضان قادریوف نے روسی صدر پیوٹن سے بھی کہا کہ وہ یوکرینی صدر کو معاف کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close