جکارتا(پی این آئی) انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس میں 7 افراد ہلاک اور 85 سے زائد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی جزیرے میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز 70 کلومیٹر دور سماترا صوبے میں تھا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔زلزلے میں درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے اور سڑکوں پر درارڑیں پڑ گئیں۔
مختلف واقعات میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 85 سے زائد زخمی ہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ادارے نے ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ سماترا میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاٹس کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیروں میں زلزلے کے جھٹکے عام بات ہیں۔ اگست 2018 میں آنے والے زلزلے میں 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں