ایک روسی فوجی نے یوکرین کی فوج کے سامنے سرنڈر کردیا

ماسکو (پی این آئی )روس اور یوکرین کے مابین لڑائی تیسرے روز میں داخل ہو گئی ، بھارتی میڈیا کے مطابق روس کے ایک فوجی نے یوکرین کی فوج کے سامنے سرنڈر کردیا ، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی فوجی سے کان پکڑوا کر معافی منگوائی گئی ۔دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک روسی ٹینک سے ٹکرا جانے والی کار کی چونکا دینے والی اور براہ راست تصاویر سامنے آئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو کلپ میں مردوں کا ایک گروپ ایک بزرگ خاتون کو نکالنے کی کوشش کرتا نظر آیا جو گاڑی کے اندر پھنسی ہوئی تھی اور وہ معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ حالانکہ ٹینک اس کار کے اوپر سے گذرگیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close