3500 سے زائد روسی فوجی ہلاک اور 200 کے قریب قیدی بنا لیے یوکرین کی فوج کا بڑا دعویٰ

کیف ٗ برسلز(پی این آئی)یوکرین کی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اب تک 3500 سے زائد روسی فوجی ہلاک اور 200 کے قریب قیدی بنائے گئے ہیں۔یوکرینی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس کے 14 طیارے، 8 ہیلی کاپٹر اور 102 ٹینک تباہ کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب نیٹو کے رہ نمائوں نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرقی یورپ میں مزید فوجی بھیجنا شروع کر دئیے۔ روس نے یوکرین کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی

زیر صدارت ورچوئل سمٹ کے بعد 30 رہ نمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ روسی حکومت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جھوٹی افواہوں سے کسی کو دھوکہ نہیں دینا چاہئے۔بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا گیا کہ اب ہم اتحاد کے مشرقی حصے میں بڑی اضافی دفاعی افواج بھیج رہے ہیں۔روس پرمزید یورپی پابندیوں میں کونسل آف یورپ نے روس کی رکنیت معطل کر دی اور کونسل یورپی انسانی حقوق کی سب سے اہم تنظیم ہے۔کونسل جو کہ 47 رکن ممالک پر

مشتمل ہے نے کہا کہ روس اب بھی اس کا رکن ہے اور اس کی رکنیت معطل اور ختم نہیں کی گئی اور اس کے مطابق روس اب بھی انسانی حقوق کے ان معاہدوں کا پابند ہے جن پر اس نے کونسل کے فریم ورک کے اندر دستخط کیے تھے۔ .

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close