کیف (پی این آئی) بیرون ملک سے کوئی امداد ملنے سے مایوس ہو کر یوکرین کے شہری خود ہی اپنے ملک کے دفاع کے لیے کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے بعض ناقابل یقین مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ روسی فوج کے یوکرین کے مختلف شہروں پر حملوں کے جواب میں یوکرین کے سابق صدر پیٹرو پوروشینکو اپنی رائفل کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ انہوں نے ایک براہ راست ٹی وی پر کلاشنکوف اٹھائے انٹرویو دیا اور کہا کہ ہم روسی دشمن فوجیوں سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پیٹرو پوروشینکو نے انٹرویو دیتے ہوئے رائفل اور دو مشین گنیں دکھائیں اور کہا کہ اگر روسی فوجی اُن کے ملک پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ یوکرین کی سڑکوں پر لڑیں گے۔ سابق صدر نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن پاگل ہے، وہ صرف برائی چاہتا ہے، اور یہاں صرف یوکرینیوں کو مارنے کے لیے آیا ہے۔ 2014 سے 2019 تک یوکرین کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پوروشینکو نے کہا کہ یوکرین روس کے خلاف پیچھے نہیں ہٹے گا۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کو محفوظ بنائیں گے اور اس کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں