روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی فوج کو اقتدار پر قبضے کا مشورہ دیدیا

ماسکو (پی این آئی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کی فوج سے کہا ہے کہ وہ معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے ولادی میر زیلنسکی کی حکومت کو چلتا کرے۔روس کی سیکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا ” میں ایک بار پھر یوکرین کی مسلح افواج کے ارکان سے کہتا ہوں کہ نازی اور نسل پرست یوکرینیوں کو اپنے بچوں، بیویوں اور بزرگوں کی انسانی ڈھال نہ بنانے دیں۔

طاقت کو اپنے ہاتھ میں لے لو، اس کے بعد ہمارے درمیان معاہدہ آسان ہوجائے گا۔”روس کے صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرینی صدر نے فوج سے کہا تھا کہ وہ ڈٹ کر روس کے حملے کا مقابلہ کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close