جنگ کا پانسا پلٹ گیا، 2800روسی فوجی ہلاک، 80ٹینک، 10لڑاکا طیارے، 7ہیلی کاپٹرز اور سینکڑوں فوجی گاڑیاں تباہ ۔۔یوکرین کا بڑا دعویٰ

کیف (پی این آئی) یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو روزہ جنگ کے دوران روس کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔کیف پوسٹ کے مطابق یوکرین کی نائب وزیر دفاع حنا ملیار نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرین نے روس کے 2800 فوجی ہلاک کیے ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے 80 ٹینک، 10 لڑاکا طیارے ، سات ہیلی کاپٹر اور 516 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔

 

حنا ملیار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے تک کے ہیں تاہم ان پر ماسکو نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔ الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ وہ آزاد ذرائع سے ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کرسکے۔ دوسری جانب روسی فوج کا راستہ روکنے کیلئے یوکرینی فوج کی جانب سے مختلف شہروں میں رابطہ پل بھی تباہ کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close