ایک دن میں 6روسی طیارے تباہ کرنیوالے یوکرینی پائلٹ کو کیا لقب مل گیا؟ بہادری کی مثال قائم کر دی

کیف (پی این آئی) روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا دوسرا روز ہے۔ ایسے میں دونوں ملک اپنی اپنی کامیابیوں کے دعوے کر رہے ہیں۔ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایک پائلٹ نے ایک ہی دن میں روس کے چھ لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔یوکرین کے ایک سفارتکار نے اپنے ٹویٹ میں یوکرینی پائلٹ کی تصویر شیئر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس پائلٹ نے اپنے مگ 29 طیارے کے ذریعے پہلے ہی دن فضائی لڑائی کے دوران روس کے خلاف چھ فتوحات حاصل کی ہیں۔

اس مبینہ کامیابی حاصل کرنے والے پائلٹ کو یوکرینی حکام کی جانب سے ” گھوسٹ آف کیف” کا نام دیا جا رہا ہے۔ یوکرینی سفارتکار کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ یوکرین کے لوگوں کی مزاحمت کی زندہ مثال ہے ۔ مہذب دنیا کو ہماری آزادی کی حفاظت کرنی چاہیے۔سفارتکار کی جانب سے کیا گیا یہ ٹویٹ یوکرین کی وزارت خارجہ کے آفیشل اکاؤنٹ کے علاوہ نائب وزیر خارجہ نے بھی ری ٹویٹ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close