اسلام آباد(پی این آئی )مستقبل کے واقعات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز سمپسنز نے روس اور یوکرین جنگ کی پیشگوئی دہائیاں قبل ہی کردی تھی، جو اب حقیقت کا روپ اختیار کر رہی ہے۔جنگ ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز یوکرین کے دارالحکومت سمیت دیگر شہروں پر روسی حملوں کے واقعات کے بعد ٹوئٹر پر 1998 میں سمپسنز کی نشر کی گئی قسط کا ایک کِلپ بھی وائرل ہونے لگا۔ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش سمپسنز کے کِلپ میں 1998 میں
سوویت یونین کی واپسی اور نئی سرد جنگ چِھڑنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔دی سمپسنز کا وائرل ہونے والا یہ کِلپ 29 مارچ 1998 کو نشر کیا گیا تھا، قسط کا نام سمپسنز ٹائیڈ ہے۔کِلپ میں دکھایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر یہ انکشاف کرتے ہیں کہ سوویت یونین کا انہدام امریکا کو دھوکا دینے کی محض ایک چال تھی۔30 سیکنڈ کے کلپ میں، صدر ولادیمیر لینن کو زومبی کی طرح شیشے کے تابوت کو توڑتے ہوئے اور دنیا سے سرمایہ داری کا صفایا کرنے کا
عہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سمپسنز شو رنر ال جین نے ماضی میں کی گئی اس پیشگوئی کے حوالے سے کہا کہ یہ پیشگوئی کرنا مشکل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہتاریخی جارحیت کبھی ختم نہیں ہوتی، اور آپ کو انتہائی چوکس رہنا ہوتا ہے، 1998 میں، جب یہ کِلپ نشر ہوا، تو شاید یہ امریکا اور روس کے مابین تعلقات پر مبنی تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک، یہ پیشگوئی افسوسناک ہے، جب سے پیوٹن آئے ہیں، تقریباً سب ہی پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ اب بری چیزیں ہونے والی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں