روسی فوج یوکرین سے کتنے فاصلے پر پہنچ گئی؟ امریکہ کیا کرنے والا ہے؟

واشنگٹن (پی این آئی) گزشتہ روز مشرقی یورپ کے ملک یوکرین پر حملہ کرنے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ واشنگٹن سے آنے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔ مشرقی یورپ کے ملک یوکرین پر روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔

اس حوالے سے امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا تاہم امریکی حکام کے جانب سے کسی جنگی اقدام کا اعلان نہیں کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close