یوکرین پر حملہ، پینٹاگون نے جوابی کارروائی کیلئے روسی اہداف طے کر دیئے

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے مشرقی یورپی ملک یوکرین پر روس جیسی بڑی طاقت کے حملے کے اہداف بتاد یئے۔پنٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس کی حالیہ فوجی مہم یوکرین پر وسیع قبضے کا پیش خیمہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ روسی فوج تین اطراف سے یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہے، یوکرینی دارالحکومت کیف خوفناک لڑائی کا مرکز ہوگا۔پنٹاگون نے بتایا کہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ روسی فوج کیف پہنچ کر حکومت کا خاتمہ کرکے کٹھ پتلی حکومت تشکیل دے گی۔

امریکی محکمہ دفاع نے کہا کہ یوکرین پر روسی قبضہ مرحلہ وار ہوگا، ہم نہیں جانتے قبضہ کتنے مراحل پر محیط ہے، صورتحال کا طول کتنا ہوگا۔پنٹاگون کے مطابق روسی فوج یوکرین کے بڑے رہائشی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔نیٹو اتحاد میں شامل امریکا نے اپنی حکمتِ عملی پر بات نہیں کی البتہ یہ بتایا کہ امریکی فوج نے بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کے علاقوں میں جنگی جہاز پہنچادیے۔ پنٹاگون کے مطابق امریکی فضائیہ کے ایف 35 لڑاکا طیارے نیٹو فوج کی مشترکہ مہم کا حصہ ہوں گے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں