کیف(پی این آئی) روسی فوج نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے لیکن اس کے جوانوں کی طرف سے گزشتہ کئی روز سے ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر یوکرینی خواتین پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔”حالیہ دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں روسی فوجیوں کی طرف سے یوکرین کی خواتین کو ’’ٹنڈر‘‘ اور دیگر ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر میسجز بھیجے جا رہے ہیں۔
یوکرین کی ہزاروں خواتین رپورٹ کر چکی ہیں کہ انہیں روسی فوجیوں کی طرف سے ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ حالیہ چند دنوں میں ہی شروع ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جن اکاؤنٹس سے یوکرینی خواتین کو میسجز موصول ہو رہے ہیں، ان کے متعلق حتمی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ روسی فوجیوں کے ہیں۔تاہم ان اکاؤنٹس کی پروفائل میں یہی بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈرز روسی فوج میں ملازمت کرتے ہیں۔ پروفائل پکچرز میں بھی ان لوگوں نے روسی فوج کی یونیفارم پہن رکھی ہے۔33سالہ ڈیشا سائنل نیکووا نامی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اسے ٹنڈر پر حالیہ دنوں میں کئی ایسے اکاؤنٹس سے میسجز موصول ہو رہے ہیں جو بظاہر روسی فوجیوں کے اکاؤنٹس ہیں۔ یہ اکاؤنٹس آندرے، الیگزینڈر، گریگوری اور میخائیل کے ناموں سے تھے۔ ڈیشا نے کہا کہ ”میں نے پہلے اپنی لوکیشن نیویارک کی دے رکھی تھی۔ چند دن سے میں نے لوکیشن یوکرین کے شہر خرکیف کی دی ہے اور تب سے مجھے ان روسی فوجیوں کی طرف سے میسجز ملنے شروع ہوئے ہیں۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں