نیٹو نے روس کیساتھ دھوکہ کیا، ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن پرحملے کی وجہ بتا دی

ماسکو (پی این آئی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں آپریشن کا مقصد وہاں ڈی ملٹرائزیشن ہے ، نیٹو نے 30 سال تک روس کے ساتھ دھوکہ دہی اور بلیک میلنگ کی۔اپنے ایک بیان میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 30 برس کے عرصے میں ہم نے انتہائی صبر کے ساتھ نیٹو کے ساتھ یورپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے برابری کی سطح پر معاہدہ کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں یا تو ہمیں دھوکہ دیا گیایا بلیک میل اور پریشرائز کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے روکنے کے باوجود یورپ کے بیچوں بیچ بلغراد میں ملٹری آپریشن کیا جس میں لڑاکا طیارے اور میزائل استعمال کیے گئے۔ 3 ہفتوں تک جاری رہنے والی اس بمباری کے بعد ہم نے اپنے یورپی ساتھیوں کو اس کی نشاندہی کی۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد ان لوگوں کا تحفظ ہے جو گزشتہ8برس سے کیف رجیم کے ہاتھوں نسل کشی کا شکار ہیں۔ ہم یوکرین میں ڈی ملٹرائزیشن اور ان لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں جنہوں نے عام شہریوں کے خلاف جرائم کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close