روس کا یوکرین پر حملہ، پاکستانی طلبہ کو جلد وطن واپس لوٹنے کی ہدایت کر دی گئی

کیف (آئی این پی) یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نے تمام طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنگ کے خطرے کے پیش نظر جتنی جلدی ممکن ہو سکے وطن واپس لوٹ جائیں۔پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر)نول اسرائیل کھوکھر اور یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کے درمیان ایک زوم میٹنگ ہوئی تھی۔ اس اجلاس میں تقریباً 40 پاکستانی طلبہ نے شرکت کی جو یوکرین کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میٹنگ میں میجر جنرل (ر) نول اسرائیل کھوکھر نے طلبہ سے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے طلبہ کو ہدایت ہے کہ وہ کشیدگی کے پیش نظر جلد از جلد واپس پاکستان لوٹ جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ’جو طالب علم اپنی کسی ذمہ داری کی وجہ سے وطن واپس نہیں جائیں گے، سفارت خانہ انھیں ہر قسم کی مدد فراہم کرتا رہے گا۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close