یوکرین پر حملے کے بعد روس کو پہلا بڑا دھچکا، یورپی ممالک نے روسی معیشت پر حملہ کر دیا

لندن ( پی این آئی ) یوکرائن تنازع پر یورپی ممالک نے روس کی معیشت پر حملہ کر دیا، برطانیہ نے روس کے پانچ بڑے بینکوں کے اثاثے منجمد کر دیے ۔برطانوی وزیر اعظم بورسن جانسن نے روس کی 3 ارب پتی شخصیات پر سفری پابندیوں کا اعلان کر دیا جبکہ جرمنی نے روس کے اتھ نارڈ سٹریم ٹو گیس پائپ لائن کا منصوبہ روک دیا ۔ ادھر یورپی یونین نے روس کی پارلیمنٹ کے تمام ارکان پر پابندیاں عائد کر دیں ۔

امریکہ نے بھی روس کے دو بڑے پالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ، ان میں ڈبلیو ای بی اور روس کا ملٹری بینک شامل ہے ۔ امریکہ نے روسی معیشت کے کچھ حصوں کو عالمی مالیاتی نظام سے منقطع کرنے کا بھی اعلان کیا۔امریکا نے روس کے دو بڑے مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کیں۔ ان اداروں میں ڈبلیو ای بی اور روس کا ملٹری بینک شامل ہے۔پریس کانفرنس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روس نے یوکرائن کے علاقوں میں فوج بھیج کر حملے کا آغاز کر دیا، روس کو مغربی مالیاتی نظام سے علیحدہ کر رہے ہیں ، روس مغربی ممالک سے تجارت نہیں کر سکتا ۔ دوسری جانب روس کی پارلیمنٹ نے صدر پیوٹن کو ملک سے باہر فوجی کارروائیوں کا اختیار دے دیا ، روسی پارلیمنٹ کے تمام 153 ارکان نے ملک سے باہر فوج کی تعیناتی کے حق میں فیصلہ دیا ، اس فیصلے کے بعد روسی صدر یوکرائن سے علیحدہ ہونے والے علاقوں میں روسی فوج تعینات کر سکیں گے ، صدر پیوٹن نے علیحدہ ہونے والے علاقوں کے ساتھ دوستی کے معاہدوں پر دستخط بھی کر دیے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close