پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدےکے خاتمےکا اعلان کردیا

ماسکو(پی این آئی)روس نے یوکرائن امن معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر روسی صدر پوتن کا کہنا تھا کہ منسک معاہدے پر اب ہم قائم نہیں ہیں۔ ہم نے یوکرائن کے علاقوں ڈونیٹسک اور لوگانسک کو تسلیم کرلیا ہے۔اس ضمن میں فرانس نے روس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہم بین الاقوامی معاہدوں کے تناظر میں اپنے ملک کے وعدوں کا احترام کرنے میں ناکام رہا ہے۔ جس میں 2014 کا منسک معاہدہ بھی شامل ہے، جس میں مشرقی یوکرین کے تنازع کے پرامن حل کی کوشش کی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close