میلبرن(پی این آئی)روس کا یوکرین کے 2 علیحدگی پسند ریجنز کو آزاد ر یاست تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میلبرن سے جاری ایک بیان میں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ یوکرین کیخلاف روسی اقدامات کے ذمہ دار افراد پر فوری پابندیاں لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام شراکت داروں سے مل کر روس کیخلاف کھڑے ہوں گے،
روس پر پابندیوں میں کچھ روسی افراد پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔آسٹریلوی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس پر سفری اور مالیاتی پابندیاں بھی لگائی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد تسلیم کیا تھا، انہوں نے آزاد ڈونئیسک اور لوہانسک میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دیا تھا۔ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر ڈونئیسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری اور منسک معاہدے پر عمل نہ کرنے کا دعوی بھی کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں