استنبول (پی این آئی) ایشیا اور یورپ کے دوراہے پر واقع جدید مسلم ملک ترکی میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کرنےوالے ایک صحافی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں صحافی گونگر ارسلان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ لوکل گورنمنٹ میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات پر رپورٹ تیار کر رہے تھے، گونگر ارسلان ترکی کے اخبار روزنامہ سیس کوشیلے کے چیف ایڈیٹر اور ڈائریکٹر تھے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ان کے اپنے اخبار کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز نے اس فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ چیف ایڈیٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیاتھا تاہم وہ بچ گئے تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں