جرمنی نے پاکستان سمیت کن کن ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں، اچھی خبر آگئی

فرینکفرٹ (پی این آئی)جرمنی نے کورونا وائرس کے حوالے سے ہائی رسک قراردیئے جانے والے 19ممالک کو فہرست سے نکال دیا ہے جن میں اسپین، امریکا‘پاکستان ‘ برطانیہ‘ افغانستان، الجیریا، انڈورا، فدشی، فرانس، انڈیا، آئرلینڈ، قازکستان، قطر، ڈیمو کریٹک ریپبلک لاوس، مراکش، نیپال، پاکستان، سعودی عرب، اسپین بشمول بیلیرک اور کینری جزائر، تیونس، ازبکستان، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور برطانیہ کی شمالی آئرلینڈ بشمول، آئل آف مین اور تمام چینل جزائر اور تمام برٹش اوورسیز ٹیر یٹریز، ریاستہائے متحدہ امریکا شامل ہیں۔

یہ اعلان جرمنی کے کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی ادارے روبرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے کیا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیونس، مراکش اور بھارت سمیت دیگرممالک کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد انہیں فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ایسے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے جو اب زیادہ خطرے والے علاقوں کے طور پر درجہ بندی میں نہیں ہیں ان کے لیے جرمنی واپس آنا آسان ہوجائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب انہیں اپنی آمد سے پہلے ڈیجیٹل طور پر اندراج نہیں کرنا پڑے گا تاہم ملک میں داخلے کے وقت ویکسی نیشن یا صحت یاب ہونے کی کیفیت کا ایک ثبوت آپ کے ساتھ رکھنا ضروری ہے چھ سال یا اس سے زیادو عمر کے لوگ جنہیں نہ تو مکمل طور پر ویکسی نیشن لگائی گئی ہے اور نہ ہی صحت یاب ہوئے ہیں انہیں پی سی آر (PCR) یا اینٹیجن ٹیسٹ کی ضرورت ہے جو کہ 48 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہ ہو۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص جو زیادہ خطرے والے علاقے سے داخل ہوتا ہے اور مکمل طور پر ویکسی نیشن نہیں یا صحت یاب نہیں ہوتا اسے بھی دس دن کے لئے قرنطینہ میں رہنا ہو گا اور منفی ٹیسٹ کے ساتھ داخلے کے پانچ دن بعد اسے آزدانہ نقل وحرکت کی اجازت ہوگی اس میں ان بچوں کو شامل کیا گیا ہے جو ابھی چھ سال کی عمر کو نہیں پہنچے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close