اس سال کن افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی؟سعودی حکومت نےبڑا اعلان کر دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی وزارت حج اور عمرہ نے غیر سعودیوں کی صرف دو اقسام کو اس سال حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم کی خبر کے مطابق وزارت حج نے ایک پریس بیان میں کہا کہ حج کے مناسک صرف وہ غیر سعودی ادا کرسکتے ہیں جو حج کے مخصوص ویزے پرآئے ہوں یا مملکت کے اندر مستقل اقامہ رکھتے ہوں۔

ایسے غیرملکی جو وزٹ ویزے یا ورکنگ ویزے پر آئے ہوں ، اس سال حج نہیں کرسکیں گے۔ وزارت “حج و عمرہ” نےواضح کیا کہ تمام تفصیلات کا اعلان وزارت حج کے مخصوص چینلنز سے کیا جائے گا۔ گذشتہ سال حج سیزن پر صرف 60, 000 (سعودی) شہریوں اور مملکت کے اندر مقیم افراد تک محدود تھا۔ حج کی اجازت ان مسلمانوں کو دی گئی تھی جو کورونا ویکسین لگا چکے ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close