ماسکو (پی این آئی) یوکرین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے معاملے میں روس کی وزارت دفاع نے بڑے پیمانے پر سٹریٹجک جنگی مشقوں کا اعلان کردیا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ جنگی مشقیں کل کی جائیں گی جن میں بین البر اعظمی بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ کروز میزائلوں کو لانچ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایئر فورس کے جنوبی اور شمالی ملٹری ڈسٹرکٹ اور بحیرہ اسود کے دستے بڑے پیمانے پر ایٹمی ہتھیاروں کی مشقیں کریں گے۔
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن ان جنگی مشقوں کا خود معائنہ کریں گے۔ اس کے علاوہ روس کے قریبی اتحادی ملک بیلا روس کے صدر بھی بطور مہمان ان ایٹمی جنگی مشقوں کو دیکھیں گے۔خیال رہے کہ یہ جنگی مشقیں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں روس یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے۔ جمعہ کے روز امریکہ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ روس نے یوکرین سرحد پر اپنی افواج کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک لاکھ 90 ہزار تک کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں