نئی دہلی (پی این آئی) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس اہلکاروں کی برقع پوش مسلمان خواتین پر تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس سے بھارت اور بھارت سے باہر مسلم دنیا کے اندر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں شروع ہونے والے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے تنازعہ ابھی جاری ہے۔ اس معاملے پر کیس کی سماعت ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے،
دوسری ریاستوں میں بھی اس معاملے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے برقع پوش مسلمان خواتین پر لاٹھی چارج کیا جارہا ہے تاکہ احتجاج روکا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے پر بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے مجبوری میں خواتین پر طاقت کا استعمال کیا کیونکہ وہ حکومت کے خلاف پوسٹرز ہاتھ میں لیے احتجاج کررہی تھیں اور جب اُن سے گھر جانے کا کہا گیا تو اُنہوں نے بات سُننے سے انکار کردیا اس لیے پولیس کو ایکشن لینا پڑا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں