اسلام آباد (پی این آئی )ابوظہبی نے 72ممالک کی قرنطینہ کی شرط ختم کر دی ، ان ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو قرنطینہ اب نہیں کرنا ہو گا ۔ جن ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا ان کے نام یہ ہیں ۔ البانیہ،الجزائر ، آسٹریلیا ، آرمینیا ، بحرین ، آذر بائیجان ، آسٹریا ، کمبوڈیا ، برازیل ، بلغاریہ ، برما ، بوسنیا ، بیلا روس ، چین ، کینیڈا ، کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک ، فن لینڈ، فرانس، جارجیا، جرمنی، یونان، ہانگ کانگ، ہنگری، انڈونیشیا، ایران، عراق، کویت
، قازقستان ، جاپان ، اٹلی ، اسرائیل ، آئر لینڈ ، ملائیشیا ، لکسمبرگ ، لٹویا ، لائوس ، کرغزستان ، مالدیپ ، عمان ، ناروے ، مراکش ، نیدر لینڈ ، رومانیہ ، پرتگال ، پاپو انیوگنی ، فلپائن ، پولینڈ ، سعودی عرب ، سلوواکیہ ، سنگا پور ، سربیا ، سیشلز ، سوئٹرزلینڈ ، سویڈن، سپین سلووینیا ، جنوبی کوریا ، شام ، تائیوان ، تاجکستان ، تھائی لینڈ ، یمن ، ازبکستان ، امریکہ ، یوکرین ، ترکمانستان ، ترکی اور تیونس شامل ہیں ۔ ابوظہبی کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت
متعدد ممالک کا نام شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اتھارٹی نے کہا ہے کہ ابوظبی آنے والوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی سے اماراتی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف ویکسین شدہ افراد قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز نے کہا کہ مسافروں کو 48 گھنٹوں میں پی سی آر کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ نئے
احکامات 5 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ گرین لسٹ ممالک سے آئے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین لسٹ ممالک سے آئے مسافروں کو دوبارہ 6 روز بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔دیگر ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ مسافروں پر قرنطینہ کی شرط لاگو رہیگی۔ غیر ویکسین شدہ مسافروں کو پہنچنے کے 10 دنوں بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ بیان کے مطابق نئے احکامات کا اطلاق ابوظبی میں قیام کی غرض سے پہنچنے والے مسافروں پر ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں