امریکی صدر نے روس کو کھلی دھمکی دے دی

واشنگٹن (پی این آئی) روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پوری دنیا کو جنگ کے شعلوں میں دھکیل سکتی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مسئلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں کہ کس طرح روس کو یوکرین پر حملے سے باز رکھا جا سکتا ہے۔ اسی حوالے سے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو دھمکی دے دی ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکا اس پر پابندیاں عائد کر دے گا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو پابندیاں تیار ہیں۔ جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کو اب تک یوکرین کی سرحد سے روسی فوج واپس بلانے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ روس نے حملہ کیا تو روس کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ نے اس حوالے سے روسی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ نے روسی وزیرِ خارجہ سے گفتگو کے دوران سفارت کاری سے یوکرین کا معاملہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں