مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر تِلک لگانے پر مجبور کریں گے،بی جے پی رہنما

اسلام آباد (پی این آئی)بے جی پی کے رہنما گھووندسنگھ نے کھلے عام بھارتی مسلمانوں کو دھمکی دیدی ۔ ایک تقریب کے دوران بھارتی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کی ٹوپی اتروا کر ماتھے پر تِلک لگوانے پر مجبور کر دوں گا ۔ جس کا اعتراف نے انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی کیا ہے کہ انہوں نے یہ الفاظ کہے ہیں ۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا جارہا ہے ۔

دوسری جانب مسکان کی ویڈیو وائرل ہونے  کے بعد ہندؤ کمیونٹی کے لوگ بھی مسلمانوں کے حق میں بولنے لگے اور مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے لگے ہیں ہندوؤں کے مطابق بھارت کو اتنا نقصان دشمن نے نہیں پہنچایا جتنا نقصان مودی حکومت کی ہندؤ توا سوچ پہنچا رہی ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ چند ماہ میں بھارت میں اقلیتیں علیحدگی کی تحریک چلانے پر مجبور ہوسکتی ہیں جس کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close