رجب طیب اردگان نے مہنگائی کے ستائے ترک عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )طیب اردوگان حکومت کا اپنے شہریوں کیلئے زبردست اقدام ، بڑی سہولت دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں مہنگائی اور شہریوں کی گرتی معیار زندگی کیخلاف عوامی مظاہروں کے دوران صدر رجب طیب اردگان نے اشیائے خوردونوش پر عائد ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا ہے کہ بنیادی تمام اشیائے خوردو نوش پر لاگو ٹیکس 8فیصدسے ایک فیصد کر دیا گیا ہے ۔

طیب اردوان کی جانب سے یہ فیصلہ ترکی کے تمام اخبارات میں شائع ہو اجبکہ اس فیصلے کا نفاذ پیر سے ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close