اسلام آباد(پی این آئی )سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ایک قبر پرطلبا کی بڑی تعداد کو جمع دکھایا گیا ہے۔العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق یہ طلبا اپنے ایک ساتھی حافظ قرآن کی قبر پرفاتحہ خوانی کے لیے جمع ہیں اور ساتھی کے بچھڑنے کا دکھ ان کے چہروں پر عیاں ہے۔ڈاکٹر فہد الرومی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویر شائع کیں اور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بدھ کے روز ابن باز سیکنڈری اسکول برائے حفظ میں ایک طالب علم اچانک فوت ہوگیا اور
جمعرات کی دوپہر کو البابطین مسجد میں اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور اسے دفن کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھی اور اساتذہ اس کی قبر کے پاس بیٹھے ہیں۔ ایک دل کو چھو لینے والا منظر ہے۔ طلبا اور اساتذہ فوت ہونے والے نوجوان کےلیے مغرب کی اذان تک مانگتے رہے تھے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ کا اختتام یہ کہہ کر کیا: “اچھی صحبت یہی ہے اور اہل قرآن بھی ایسے ہی ہیں۔”اس ٹویٹ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکارکنون کی جانب سے بھرپور ردعمل
ملا جنہوں نے مرحوم کےلیے مغفرت کی دعا کی۔ابن باز ہائی سکول برائے حفظ قرآن کے طالب علم ناصر السیف گذشتہ بدھ کو اچانک بے ہوش ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ مسجد البابطین میں ادا کی گئی اورانہیں ریاض کے شمالی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں