روس یوکرائن پر حملہ کرنے کو تیار۔۔۔ کتنے روز بمباری کے بعد روسی فوجیں یوکرائن کی سرحد عبور کرکے اندر داخل ہو جائیں گی؟ امریکا میں کھلبلی مچ گئی

واشنگٹن (پی این آئی) روس یوکرائن پر حملہ کرنے کو تیار۔۔۔ کتنے روز بمباری کے بعد روسی فوجیں یوکرائن کی سرحد عبور کرکے اندر داخل ہو جائیں گی؟ امریکا میں کھلبلی مچ گئی۔۔۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ مہینوں کی تیاری کے بعد اسے یقین ہے کہ روس اگلے ہفتے یوکرائن پر حملہ کردے گا۔یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دنیا کے کئی ملکوں کے سربراہان کو اس معاملے پر بریفنگ دی۔

جیسے ہی سربراہان کا ورچوئل اجلاس ختم ہوا تو اس سے یہ تاثر ابھرا کہ مغربی قوتیں سمجھتی ہیں کہ اگلے ہفتے روس یوکرائن پر حملہ کردے گا۔ روس اپنے حملے کا آغاز فضائی بمباری اور الیکٹرانک وار فیئر سے کرے گا، دو روز تک بمباری کے بعد روس کی زمینی فوج یوکرائن کی سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوجائے گی ، روسی فوج کا مقصد یوکرائن میں حکومت کی تبدیلی ہوگا۔مغربی ملکوں کے سربراہوں کے اس اہم ترین اجلاس کے بعد برطانیہ اور امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر یوکرائن سے نکل جائیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انہیں روس سے بڑے خطرناک اشارے ملے ہیں، اس وقت صورتحال یہ بن چکی ہے کہ کسی بھی وقت یوکرائن پر حملہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close