بنگلورو(پی این آئی)کرناٹک کے وزیر بی سی ناگیش نے دعوی کیا ہے کہ انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی مسکان نے وہاں کھڑے لڑکوں کو اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر مشتعل کیا۔بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں ریاست کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کہا کہ زعفرانی رنگ کا مفلر پہنے لڑکے مسلمان طالبہ مسکان کو گھیرا کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن جب مسکان نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تو وہ مشتعل ہو گئے۔بھارتی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مسکان نے وہاں موجود لڑکوں کو اکسایا ورنہ اس سے قبل تو ایک طالبعلم بھی ان کے نزدیک نہیں تھا۔پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے کہا کہ کیمپس میں اللہ اکبر یا جئے شری رام کے نعروں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی۔بھارتی وزیر نے کہا کہ مسکان نے تعلیمی ادارے میں اللہ اکبر کا نعرہ کیوں لگایا؟ وہاں موجود لوگوں کو کیوں مشتعل کیا؟۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں