بھارتی تاجر نے دولت میں مکیش امبانی اور مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد(پی این آئی )بھارت کے کامیاب ترین بزنس مین مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز انہی کے ملک کے نسبتاً غیر معروف تاجر گوتم اڈانی نے چھین لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے غیر معروف تاجر گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 88اعشاریہ 5ارب ڈالر (154کھرب پاکستانی روپے ) تک جا پہنچی ہے جس کے باعث وہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ان سے پہلے یہ اعزاز بھارت کے ہی مکیش امبانی کے پاس تھا۔

گوتم اڈانی ایک سال برس کے دوران دولت میں 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہونے کی وجہ نہ صرف ایشیا کے امیر ترین آدمی بن گئے بلکہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی جگہ بنالی۔کوئلے کی کان کنی سے منسلک تاجر گوتم اڈانی کے دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹائیکون میکش امبانی اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اس فہرست سے باہر ہوگئے۔مکیش امبانی اب 11 ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ مارک زکر برگ کا نمبر 13 واں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں