نئی دہلی(پی این آئی) بھارت میں مسلمانوں طالبات کے تعلمی اداروں میں داخلے پر پابندی کا معاملہ مزید شدت اختیار کرگیا۔بھارتی ریاست کرناٹک میں آج نہتی لڑکی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے خلاف نعرہ تکبیر بلند کیا اور نقاب کے حق میں آواز بلند کی۔مسکان کے ساتھ اظہار یکجہتی میں اس وقت بھارت میں اللہ اکبر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔
Full video. pic.twitter.com/rUvjJZuThe
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) February 8, 2022
بھارت کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے حجاب پہننے والی مسلمان طالبات کے تعلمی اداروں میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔احتجاجی مظاہروں کے باعث ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں کو تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزاحمت کی نشانی بن جانے والی مسکان کا کہنا تھا کہ وہ کالج جارہی تھی جب ہجوم نے اس کا راستہ روکا اور نعرے بازی کی جس کے جواب میں میں نے نعرہ تکبر بلند کیا۔ مسکان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں وائرل ہوچکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین انہیں مزاحمت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں