واشنگٹن(پی این آئی)امریکی حکام نے خبردار کیا ہےکہ روس یوکرین پر حملے کے لیے 70 فیصد فوجی تیاری مکمل کرچکا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ روس يوکرین پر بڑے حملےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس کے لیے وہ 70 فیصد تیاری کرچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سرحد پر روس کے ایک لاکھ سے زائد فوجی موجود ہیں تاہم روس نے حملہ کرنے کے ارادے سے انکار کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار وں نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس یوکرین کی سرحد پر مزید جنگی سامان جمع کررہا ہے اور جس رفتار سے مزيد روسی فوجی سرحد پر پہنچ رہے ہيں، فروری کے وسط تک ڈيڑھ لاکھ فوجی يوکرین کی سرحد پر جمع ہو سکتے ہيں۔رپورٹ کے مطابق روس حملےکے دو دن کے اندر یوکرین پر قبضہ کرنےکی اہلیت رکھتا ہے اور اس دوران 50 ہزار شہریوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں