مسافر وں سے بھرا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا، متعدد ہلاکتیں

نازکا (پی این آئی)پیرو میں مسافر بردار طیارہ گرنے کے باعث 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے صحرائی علاقے میں نزکا لائنز کی سیر کے لیے سیاحوں کو لے جانے والا مسافر بردارطیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارہ میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والا بدنصیب طیارہ، سیسنا 207 سنگل انجن والا طیارہ ہے جس کا تعلق ایروسانتوس کمپنی سے ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں تین ڈچ سیاح، دو چلی کے سیاح اور عملے کے دوارکان بھی شامل ہیں۔نازکا پولیس کے سربراہ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارے میں بظاہر آگ لگ گئی۔واضح رہے، نزکا لائنز، پیرو کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close