واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے ایران کے سول جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکہ کی ایران پر عائد دیگر پابندیاں برقرار رہیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے ایران کے سول جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں جس کے بعد دیگر ممالک اور بین الاقوامی کمپنیاں ایران کی پروگرام میں مدد کرسکیں گی۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
ویانا مذاکرات میں ایران کا مطالبہ تھا کہ مزید پیشرفت کیلئے امریکہ پابندیاں ختم کرے۔ سنہ 2015 میں ایران کے ساتھ ہونے والی نیوکلیئر ڈیل سے سنہ 2018 میں امریکہ نے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی ایران پر دیگر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ایران نے امریکہ کی جانب سے سول جوہری پروگرام پر پابندیاں ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کاغذوں پر جو کچھ ہوتا ہے وہ اچھا ہوتا ہے لیکن کافی نہیں ہوتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں