واشنگٹن (آئی این پی)بھارت میں اقلیتوں کیخلاف بڑھتے مظالم کیخلاف امریکی سینیٹر بھی پھٹ پڑے ‘ مودی سرکار پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مظالم کی جڑ مودی حکومت ‘مودی سرکارکی وجہ سے اقلیتوں کیخلاف امتیازی سلوک اور تشدد کاماحول جڑ پکڑ رہاہے‘ایڈ مارکی نے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے حقوق صلب کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر ایڈ مارکی نے بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے حقوق صلب کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
انڈین امریکن مسلم کاؤنسل سے خطاب میں ایڈ مارکی نے بھارت میں مظالم کی جڑ مودی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکارکی وجہ سے اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد کاماحول جڑ پکڑ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مساجد اور گرجاگھروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، امریکا کو چاہیے کہ وہ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز بلند کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں