روس یوکرین کشیدگی، امریکی صدرنے فوج بھجوانے کی منظوری دے دی

واشنگٹن (آئی این پی)روس یوکرین کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر بائیڈن نے مشرقی یورپ میں اضافی امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے 2 ہزار امریکی فوجیوں کو پولینڈ اور جرمنی بھیجا جائے گا، اس کے علاوہ امریکی فوج کے ایک ہزار اہلکاروں کو جرمنی سے رومانیہ بھیجا جائیگا۔امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے آج بیان جاری کیا جائیگا۔

خیال رہیکہ روس یوکرین صورت حال پرگذشتہ ہفتے ساڑھے 8 ہزار امریکی فوجیوں کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ اشتعال انگیز اقدامات اور یورپ میں کشیدگی بڑھانے سیگریز کرے۔ترجمان کریملن نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس امریکا سکیورٹی مذاکرات کے اگلے مرحلہ کا فوری کوئی منصوبہ نہیں، صدرپیوٹن کسی سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کے پاس امریکا کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کو روکنے اور ان کے نتائج کم سے کم کرنیکا منصوبہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں