مٹی کاتودہ گرنے سے درجنوں ہلاکتیں، امریکی ملک میں تباہی مچ گئی، امدادی کارروائیاں جاری

کیٹو (پی این آئی) جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکواڈور کے دارالحکومت کیٹو میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ منگل کے روز کیٹو میں بارش کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ ہوئی اور مٹی کے تودے گرے جس کی وجہ سے ہر طرف تباہی پھیل گئی۔

کئی میٹر اونچی مٹی کی لہریں گھروں اور کھیلوں کے میدان میں گھس گئیں جس سے کئی گاڑیاں اور درخت بہہ گئے۔مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے علاوہ 50 کے قریب لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارکن اب مزید متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close