مدینہ منورہ(پی این آئی)مسجد نبوی میں دوسال بعد کونسی پابندی ختم کر دی گئی؟ مسلمانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔ مدینہ منورہ میں قائم مسجد نبوی ﷺ میں رواں برس رمضان میں اجتماعی افطاری کی اجازت دے دی گئی۔کورونا کے باعث مسجد نبوی ﷺ میں دو سال سے اجتماعی افطار پر پابندی تھی جسے اب رواں سال ختم کردیا گیا ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق رواں سال مسجد نبوی ﷺ میں افطار کیلئے سخت قوانین بنائے گئے ہیں اور ساتھ ہی سماجی فاصلے بھی نافذ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کی صورت میں ایک صف میں 5 افراد جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی نا ہونے پر 12 افراد ایک صف میں بیٹھیں گے۔اس کے علاوہ دسترخوان کی دوسری جانب کوئی روزہ دار نہیں بیٹھ سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں