اسلام آباد (پی این آئی )کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی اسلامو فوبیا کیخلاف بیان دے دیا ۔ تفصیلات کے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ ہمیں نفرت کو ختم کر کے کینیڈا میں رہائش پذیر مسلمانوں کیلئے کمیونٹیز محفوظ بنانے کی ضرورت ہے اور اس کام کیلئے ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے ایک خصوصی نمائندہ مقر ر کرنے کااراد ہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کو ناقابل قبول دیتے ہوئے فل سٹاپ ! کا اعلان کیا ہے
۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا سے متعلق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کا اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں