اسلام آباد(پی این آئی)چین کے سائنسدانوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ایسی قسم سے خبردار کیا ہے جس کے پھیلنے اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی اس قسم کو سائنسدانوں نے’’ نیو کوو ‘‘کا نام دیا ہے جو جنوبی افریقا میں موجود چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اس وائرس کو انسانوں میں منتقل ہونے
کے لیے صرف ایک میوٹیشن درکار ہے۔یہ وائرس کورونا سے انتہائی زیادہ مہلک ہے، یہ انسانی جسم میں موجود قوت مدافعت پر حملہ کرتا ہے اور اس کو ناکارہ بنا کر پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے، اب تک کورونا سے بچاو کے لیے بنائی گئی ویکسین اس وائرس کے آگے ناکام نظر آتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس وبا سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک شخص ہلاک ہو سکتا ہے، اس لیے نیو کوو کو کورونا کی سب سے خطرناک قسم مانا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں