امریکا اور چین میں تصادم کا خطرہ، چینی سفیر نے ہی خدشہ ظاہر کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی)امریکہ میں چین کے سفیر کن گینگ نے کہا ہے کہ تائیوان کی حیثیت سے متعلق مسئلے پر چین اور امریکہ میں تصادم کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو آزادی حاصل کرنے کے لیے ابھارا جارہا ہے، اگر تائیوان کے حکام امریکہ کی شہہ پر اسی روش کو اپنائے رہے تو بہت ممکن ہے امریکا اور چین میں فوجی تصادم ہوجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے امریکا سے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے ایغور مسلم کمیونٹی کی نشل کشی کے الزام کی بھی تردید کی۔ انہوں نے ان قسم کے الزامات کو اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close