کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ، امریکا نے بھی 16ممالک پر پابندیاں لگا دیں

نیویارک (پی این آئی )دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سےنئی نئی پابندیاں متعارف کرائی جارہی ہیں،امریکہ نےبھی 16 ممالک کو کورونا کے باعث خطرناک قرار دیتے ہوئے سیاحت پر پابندی لگا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکز برائے تحفظ وانسداد امراض نے یونان، آئرلینڈ، لیبیا، ایران سمیت 16 ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث سیاحت پر پابندی عائد کردی ہے ۔

ان ممالک میں یونان، ایران، اندورا، قازقستان، آئرلینڈ، لیبیا، مالٹا، لیسوتھو، جبل طارق، غواڈالوپ، کوراکاو، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بارتھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ امریکہ نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر یہ پابندیاں عائد کی ہیں ۔یاد رہے کہ امریکہ میں 63فیصد سے زائد شہری کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جس کے بعد ملک میں اومی کرون کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ،امریکہ میں اندرون ملک سفر کرنےوالےمسافروں کےلئےآسانیاں پیدا کرنے کےلئےحکمت عملی تیار کی جارہی ہے جبکہ کورونا ویکین کی دونوں ڈوز لگانے والے شہریوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر سفر کی اجازت ہو گی ،وہ مسافر جنہیں ویکسین لگی ہوئی ہے انہیں کورونا کے منفی ٹیسٹ دکھانے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close